ملکی حالات سنگین، عوام کو جلد عوام دشمن حکمرانوں سے نجات مل جائیگی، سعود مجید

  ملکی حالات سنگین، عوام کو جلد عوام دشمن حکمرانوں سے نجات مل جائیگی، سعود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق سینیٹرچوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے پاکستان کاچہرہ ہی بگاڑ کررکھ دیاہے اب پاکستان کانام آتے ہی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

مہنگائی، بدامنی اوربے روزگاری کاتصورذہنوں میں آتاہے نالائق اورنااہل حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پرملک کاحلیہ ہی بگاڑ کررکھ دیاہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں بلبلا رہے ہیں لیکن عمران نیازی کاگھمنڈ ان کی مشکلات میں اضافہ ہی کرتاچلاجارہاہے صحت کی سہولیات نہ ملنے پرعوام کی خودکشیاں لمحہ فکریہ ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم اوران کی پوری ٹیم ناہلوں کاٹولہ بن کرپاکستان کے عوام کیلئے عذاب کھڑے کرنے میں لگی ہے اب توملک کوآٹے کے بحران میں دھکیل دیاگیاہے جس کے باعث عوام پیٹ بھرکرکھاناکھانے سے بھی محروم ہوگئے عمران نیازی انتقام نیازی بن کراپنی گمراہ کن تقریروں کے ذریعے پاکستان کے عوام کوبہکانے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ نااہلوں کاٹولہ ٹک ٹاک اداکاراؤں کے ساتھ عیاشیوں میں مصروف ہے اورعوام کی کوئی نہیں سن رہا چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ حکمرانوں کایوم حساب قریب آچکاہے اورجلدہی عوام دشمن حکمرانوں سے نجات مل جائیگی۔
سعود مجید