نامور شاعر سید محسن نقوی کی آج24 ویں برسی، تقریبات کی تیاریاں مکمل
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ملک کے نامورو صدارتی ایوارڈ یافتہ منفرد لب و لہجہ کے شاعر،ادیب اور مقرر سید محسن نقوی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 24برس بیت گئے ان کی غزلوں اور نظموں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
کے منفرد اشعار آج بھی زبان زد عام ہیں مرحوم کی 24ویں برسی آج 15جنوری کو منائی جائے گی ان کا تعلق ڈیرہ غازیخان کی دھرتی سے تھابرسی کے سلسلہ میں مختلف سماجی و ادبی حلقوں کی طرف سے تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں ان کی ادبی خدمات کوخراج عقیدت پیش کی جائے گا ان کے شعری مجموعوں میں بند قبا،برگ صحرا،عذاب دید خیمہ جاں اورطلوع اشک سمیت دیگر شامل ہیں جن کی غزلیں اور نظمیں آج 24سال گزرنے بھی زبان زد عام ہیں جبکہ ان کی نثری تحریریں بھی فن تخلیق کا انمول نمونہ ہیں وہ اس قدر شعلہ بیان مقرر تھے کہ محفل کے سامعین پر سحر کر دیتے تھے۔
برسی