آپریشن:میلسی میں آٹا بحران ختم شہریوں کا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو خراج تحسین

  آپریشن:میلسی میں آٹا بحران ختم شہریوں کا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی(نمائندہ پاکستان) میلسی میں آٹے کی بحرانی کیفیت کے خاتمے کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولروہاڑی عبدالماجدخان نے وائس چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن پنجاب شیخ شہبازمحمود کے خصوصی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

تعاون سے میلسی کی عوام الناس کیلئے مقامی فلورملوں سمیت وہاڑی اور بوریوالاکی فلورملوں سے وافرمقدارمیں آٹا منگواکر10کلوگرام آٹے کے4450تھیلے منگواکراسسٹنٹ فوڈکنٹرولرمیلسی شہزاد جعفری کی زیرنگرانی دکانداروں کوفراہم کئے اوربذریعہ ٹرک شام تک مختلف مقامات پر سیل کئے آٹے کی وافرمقدارمیں کی گئی فراہمی کی فروختگی کاجائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ فوڈکنٹرولروہاڑی راناامتیازنے میلسی کاوزٹ کیا اور آٹے کی وافرمقدارمیں فراہمی پراپنے اطمینان کااظہارکیااسسٹنٹ فوڈکنٹرولرمیلسی شہزاد جعفری نے میڈیاکوبتایا کہ مقامی فلورملوں سمیت وہاڑی اور بوریوالا کی فلورملوں کی طرف سے فراہم کردہ10کلوگرام آٹے کے4450تھیلوں میں سے شام تک3465آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے جبکہ 965تھیلے بچ گئے جنہیں کل پھرمنگوائے گئے وافرمقدارمیں آٹے کے ساتھ فروخت کیاجائے گاشہریوں نے شہرمیں آٹے کی وافرمقدارمیں فراہمی کرکے آٹے کی بحرانی کیفیت ختم کرنے پرڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولروہاڑی عبدالماجدخان کو خراج تحسین پیش کیا۔
خراج تحسین