علاقائی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، ممتاز علی چانگ کاتقریب سے خطاب

    علاقائی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے، ممتاز علی چانگ کاتقریب سے خطاب

  



صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے علاقائی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار ممتاز علی چانگ نے بستی کوڑے خان لاشاری کی آبادی کیلئے اپنے ذاتی خرچ سے نہر پر پل بنوانے کی تعمیر کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں رہنے اور فنڈز نہ ملنے کے باوجود حلقہ پی پی 266میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے کردار اد اکیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہیں دریں اثناء سردار ممتاز علی چانگ نے ریبن کاٹ کر نہرکے پل کا افتتاح بھی کیا۔بستی کوڑے خان لاشاری کی عوام نے ممتاز علی خان چانگ کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ممتازعلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...