چوک سرو ر شہید میں بلا تفریق نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائیگی، میاں بشیر قریشی

چوک سرو ر شہید میں بلا تفریق نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائیگی، میاں بشیر قریشی

  



چوک سرورشہید (سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت میاں ڈاکٹر شبیر علی قریشی نے کہا کہ انشاللہ بہت جلد چوک سرورشہید کی عوام کے لئے ایک خوشخبری ہے اور بیس کلومیٹر پائپ گیس لائن کی منظوری ہوگئی ہے اور انشاللہ بہت جلد چوک سرورشہید کے ایسے گنجان آبادیوں جہاں پہلے گیس کی سہولت میسر نہ ہے وہاں بلا تفریق نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جس کا کام بہت جلد شروع ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے وہ اور ان کے دوست احباب (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ہر وقت کوشاں رہتے ہیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ان کی اور ان کے خاندان کی میراث ہے اور اس سلسلے میں جب تک وہ حکومت کا حصہ ہیں حلقے کی عوام کے لئے سہولتوں کے لئے اور حلقے کی عوام کے مسائل کی آواز اٹھانے کے لئے محنت کرتے رہیں گے میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ انشاللہ ہر شعبے میں ترقی کے لئے وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور جس طرح اب کی بار حلقے کی عوام کو عزت اور احترام دیا جارہا ہے ایسے سابق دور میں کبھی نہیں ہوا۔

میاں بشیر

مزید : ملتان صفحہ آخر