قادرپورراں میں نوجوان قتل، ملزم گرفتار، تحقیقات شروع، جلد اہم انکشافات

  قادرپورراں میں نوجوان قتل، ملزم گرفتار، تحقیقات شروع، جلد اہم انکشافات

  



ملتان ( وقا ئع نگار) پولیس تھانہ قادر پوراں نے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے واضح رہے کہ 25 سالہ عمران کی لاش کھیتوں سے ملی تھی جس کے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا جس پر پولیس تھانہ قادر پور راں نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں غلام شبیر نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا جس پر پولیس نے مقتول حافظ عمران کی کے والد حسن کی درخواست(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے

ملزم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...