بم برآمدگی مقدمہ، چھوٹو گینگ کاکارندہ شک کی بنیاد پربری

  بم برآمدگی مقدمہ، چھوٹو گینگ کاکارندہ شک کی بنیاد پربری

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر2 ملتان نے چھوٹو گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزم کے خلاف بم برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمہ کی سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی ملزم کے وکیل مشتاق حسین نے موقف اختیار کیا کہ پولیس تھانہ راجن پور نے ان کے موکل ملزم غلام رسول عرف گانمو کے خلاف گھر سے بم برآمد ہونے کا مقدمہ 23 مئی 2017 کو درج کیا تھا اس میں دھماکہ خیز مواد رکھنے اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں استغاثہ کے گواہان نے بم کی برآمدگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور اس(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

طرح مقدمہ کے موقف کی تائید نہیں کی جس پر عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر