حاصل پوررشتہ تنازعہ پرنوجوان کی کزن کوگولی مار کرخود کشی

  حاصل پوررشتہ تنازعہ پرنوجوان کی کزن کوگولی مار کرخود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور،ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی)راجن پورمیں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان نے اپنے کزن کو گولی مار کر خود بھی گولی مار لی فائرنگ سے دونوں جانبحق ہوگئے پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہیں تفصیل کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ فاضل پور میں رشتہ کے تنازعہ پر مسلم نامی نوجوان نے اپنے کزن سجاد کو گولی مار دی پھر اسی پسٹل سے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی فائرنگ کرنے والا نوجوان مسلم موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ کزن سجاد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

گیا جہاں وہ دم توڑ گیا واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی دونوں لاشوں کو پورسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان محمد مسلم کسی لڑکی کے ساتھ بھاگ کر پسند کی شادی کرناچاہتا تھا اس کو شک تھا کہ اس کے کزن سجاد نے دونوں کے بھاگ کر شادی کرنے کی اطلاع لڑکی کے والدین کو دی تھی جس سے اس کی شادی نہ ہو پائی تھی اس پر اس نے اپنے کزن سجاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارکر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کیس کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
خود کشی