کہروڑ پکا:گم ہونیوا لی بچی کی لاش 24د ن بعد تالاب سے برآمد، تحقیقا ت شروع

کہروڑ پکا:گم ہونیوا لی بچی کی لاش 24د ن بعد تالاب سے برآمد، تحقیقا ت شروع

  



کہروڑ پکا (نما ئندہ خصو صی)میرج ہال سے گم ہو نے وا لی بچی کی نعش24دن بعد مل گئی،بچی کی نعش قر یبی گندے پا نی کے تا لاب سے ملی،تعمیرا تی کام کر نے وا لے مزدوروں نے دیکھ کر اطلا ع دی پو لیس نے پو سٹ ما ٹم کے بعد نعش ور ثاء کے حوا لے کر دی تفصیل کے مطا بق سا بق منگتا کاٹن فیکٹری میں واقع میرج ہال سے اڑ ھا ئی سالہ سوہیرا ولد محمد صدیق سکنہ جلہ جیم گم ہو گئی تھی جس کے با رے میں پو لیس رپورٹ بھی کروا ئی گئی اور شو شل میڈیا سمیت میڈیا پر بھی تلاش کے لیے کو شش کی گئی پو لیس کے مطا بق انہوں نے ارد گرد(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کا تمام علا قہ اور سیورج تک چھان مارا بس اس تا لاب کو چیک نہیں کیاجس سے 24دن بعدنعش ملی ہے تعمیرا تی کام کر تے مزدوروں نے نعش کو دیکھا اور پو لیس کو اطلا ع دی پو لیس نے ور ثاء کو بلوا یا تو انہوں نے نعش کو شناخت کر لیا پو لیس نے نعش کو پو سٹ مار ٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر نعش پو سٹ مارٹم کے بعد ور ثاء کے حوا لے کردی گئی پو لیس تھا نہ سٹی نے قا نو نی کا روا ئی شروع کر دی بد قسمت سو ہیرا اپنے ما موں زاد حا فظ محمد عزیر اسما عیل کی شادی میں شر کت کے لیے آ ئی تھی اور میرج ہال سے22دسمبرسے ہی گم ہو گئی وا لد محمد صدیق کے مطا بق ان کی کو ئی دشمنی نہ ہے اس واقعہ کو پو سٹ مارٹم کے بعد ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ حا دثہ ہے یا قتل، عینی شا ہد ین کے مطا بق بظا ہر بچی کی نعش سے معلوم ہو تا ہے کہ اس کو چند دن پہلے ہی قتل کر کے ڈا لا گیا ہے اصل حقا ئق پو سٹ مارٹم رپورٹ آ نے پر ہی مل سکیں گے ۔

تحقیقات

مزید : ملتان صفحہ آخر