رحیم یارخان:نایاب نسل کااُلو ”گرفتار“

    رحیم یارخان:نایاب نسل کااُلو ”گرفتار“

  



رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) رات کو جاگنے والا شکاری دن کے اجالے میں پکڑا گیا‘ گورنمنٹ سکول کے چوکیدار نے نایاب نسل کا اُلو پکڑ لیا‘ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ایک نایاب نسل کا اُلو جوکہ بھوکا پیاسا تھا او ر تھک کر (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

سکول میں آن بیٹھا جسے سکول کے چوکیدار نے پکڑ لیا۔ سکول انتظامیہ نے نایاب نسل کے اُلو کی محکمہ وائلڈلائف کو اطلاع کی جس پر محکمہ وائلڈلائف کے ڈاکٹر فیاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سکول پہنچ کر اُلو کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ اس کوموقع پر انہوں نے بتایا کہ اُلو کی آٹھ سو اقسام ہیں‘ اس طرح کی اقسام پاکستان بہت کم پائی جاتی ہیں اور یہ نایاب نسل کا پرندہ ہے‘ وائلڈ لائف پارک میں اس پرندے کے لیے الگ پنجرا بنایا جائے گا اور لوگوں کے لئے نمائشی طور پر رکھیں گے‘ لوگوں کو اس پرندے کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے‘یہ پرندہ رات کی تاریخی میں شکار کرتا ہے اور گوشت بڑے شوق سے کھاتا ہے‘ تیز پنجے اور نوکیلی چونچ اس پرندے کے ہتھیار ہے۔

اُلو

مزید : ملتان صفحہ آخر