لیاقت پور:معذور بچی سے بداخلاقی صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کاڈی پی او سے ٹیلی فونک رابطہ، کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال

    لیاقت پور:معذور بچی سے بداخلاقی صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور ...

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے علاقہ کچی منڈی کی کی رہائشی ایک سپیشل بچی کے ساتھ اغواء کے بعد بداخلاقی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی کو بذریعہ ٹیلی فون فوری رپورٹ درج کر کے قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر کو لڑکی کے والد غلام حسین کی جانب سے میڈیا کے توسط سے اپیل کی گئی تھی کہ ان کی معصوم سترہ سالہ اسپیشل بچی کو نا معلوم افراد اغواء کرکے نا معلوم مقام پر لیجاکر بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی ہے تاہم ملزمان کو پکڑکر سزا دلوانے کیلئے مدد کیجائے۔ صوبائی وزیر نے بچی کے والد کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے تسلی دی کہ ان کے خاندان کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا اور ملزمان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو،وہ قانون کی گرفت میں ضرور آئیگا۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر