عامر گوگی قتل کیس:رفیق ہمڑ کی تیسری بارضمانت منظور، میپکو افسر کا بھی گھیرا تنگ

  عامر گوگی قتل کیس:رفیق ہمڑ کی تیسری بارضمانت منظور، میپکو افسر کا بھی ...

  



ملتان(وقائع نگار) عامر گوگی قتل کیس میں سابقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ملک رفیق ہمڑ نے عبوری ضمانت خارج ہونے پر تیسری بار پھر ضمانت کرالی۔جبکہ مقامی پولیس نے مذکورہ قتل کے ایک اور اہم کردار ایس ڈی او میپکو کے بارے میں چھان بین شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ کوتوالی نے آرٹسٹ و ڈانسر عامر گوگی کے اندھے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سابق(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

پراجیکٹ ڈائرکیٹر ملک رفیق ہمڑ کی ایک روز قبل عبوری ضمانت خارج ہونے پر اسکی گرفتاری کیلئے جیسے ہی چھاپے مارنے شروع کیئے۔تو وہ روپوش ہوگیا۔اور گزشتہ روز مذکورہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تیسری مرتبہ پھر عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ایس ایچ او کوتوالی کے مطابق ملک رفیق ہمڑ کی آئندہ پیشی 18 جنوری مقرر کی گئی ہے۔مذکورہ قتل کیس میں پولیس ذرائع کی جانب سے ایک اہم پیش رفت بھی سامنے ائی ہے۔جس کے مطابق عامر گوگی اندھے قتل کیس میں مبینہ طور پر ملک رفیق ہمڑ سمیت میپکو کے ایک سب ڈویثرنل آفیسر (ایس ڈی او) کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے امکان ظاہر کیا جارہے ہیں۔اس پہلو کو دیکھنے کیلئے پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔جس کے بعد مذکورہ اندھے قتل میں اہم شخصیت سمیت دیگر ملزمان کے نام سامنے آنے کا امکان بڑھتے جارہے ہیں۔واضح رہے نومبر 2019 میں تھانہ کوتوالی کے علاقے میں معروف آرٹسٹ و ڈانسر عامر گوگی کو گھر میں گھس پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔جس کا پولیس نے مقدمہ مدعی مرزا سہیل عباس کی مدعیت میں درج کیا۔مذکورہ مقدمہ کے مدعی نے قتل کے مقدمہ میں تتیمہ بیان کے ذریعے ملک رفیق ہمڑ کو نامزد ملزم کیا تھا۔باوثوق ذرائع کے مطابق عامر گوگی کے قتل کے مقدمہ کے گواہ جوجی نے پولیس کو بیان دیا کہ ماریہ نامی خاتون کا تعلق ملک رفیق ہمڑ اور ایس ڈی او میپکو سے ساتھ تھا۔اور ماریہ مقتول عامر گوگی کے عزیزہ ہے جوکہ اسکے گھر کے ساتھ رہتی تھی۔ملک رفیق اور ایس ڈی او میپکو کے مابین ماریہ کو لیکر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔جبکہ ملک رفیق عامر گوگی کا گھر کو زبردستی ستر لاکھ روپے میں خریدنا چاہتا تھا۔جس کا مقتول عامر گوگی نے انکار کیا تھا۔اس کے علاؤہ پولیس کے مطابق قتل کا سراغ لگانے کیلئے ایس ڈی او میپکو کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ملک رفیق ہمڑ شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔جبکہ ماریہ نامی خاتون میں پولیس کے سامنے تین سے چار بار پیش ہوئی ہے۔

قتل کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...