سانپ چھوڑنے کامعاملہ، نوجوان کابازو، جسم کاایک حصہ متاثر ہونیکاخدشہ
کوٹ چھٹہ (نمائندہ پاکستان) نوتک مہمید میں دیرینہ دشمنی پر نوجوان پر سانپ چھوڑنے سے 20 سالہ نوجوان کا بازو سمیت جسم کا ایک حصہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقے نوتک مہمید میں دیرینہ دشمنی پر 20 سالہ نوجوان طارق گوندل پر سانپ چھوڑنے سے 20 سالہ طارق گوندل کا بازو سمیت جسم کا ایک حصہ ضایع ہونے کا خدشہ ہے ملزمان اسلم گوندل اخترگوندل سمیت دس مسلح افراد نے گزشتہ دنوں دیرینہ دشمنی پر طارق حسین گوندل کو اکیلا پا کر تشدد کا نشانہ بنایا تشدد کے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
بعد نوجوان طارق گوندل پر پر زہریلہ سانپ چھوڑ دیا تھا سانپ کے ڈسنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا تھا۔طارق گوندل کے لواحقین نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ رانا محمد اقبال سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔۔