پاکستانی افواج بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، قاری زوار بہادر

    پاکستانی افواج بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، قاری زوار ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ بھارت تیزی سے نا کا می کی طرف بڑھ رہا ہے مودی اس دور کا ہٹلر بن کر انسانوں کا قتل عام کررہا ہے۔بھارت کا پاکستانی سرحدوں سے متصل مختلف جگہوں پر اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات کرنے سے ان کے جنگی عزائم کھل چکے ہیں ہیں مودی سرکار نے شہریت بل میں مسلمانوں کے ساتھ جو زیادتی کی ہے اس کے خلاف پورے ہندوستان میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔ مودی اپنے عوام اور دنیاکی توجہ ان مظاہروں سے ہٹانے کے لئے پاکستان پر حملہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری بہادر افواج اور ملک کا بچہ بچہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

دفاع وطن کے لئے تیار ہے اگر انڈیا کی طرف سے ایسی کوئی جارحیت ہوئی تو ایسا دندان شکن جواب دیں گے جسے ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ان خیالات اظہار انہوں نے جامعہ صفۃالاسلامیہ سوئے آصل میں حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،محمد ارشد مہر،مولانا محمد سلیم اعوان،حافظ لیا قت رضوی، مولانا محمد الیاس فریدی مولانا سجاد رضوی،مولانا ظفر الرحمن،خالد محمود سیٹھ اور دیگر نے شرکت کی۔ قاری محمد زوار بہادر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ہے مگر امریکہ مسلسل پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اس کو تاریخ کی بدترین شکست سے دو چار ہونا پڑے گا پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی ہر حرکت پرنظر رکھے ہوئے ہیں اور بھارتی افواج کو شکست فاش سے دو چار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

قاری زوار بہادر

مزید : ملتان صفحہ آخر