آٹے کی سمگلنگ روکنے کافیصلہ، سرحدی اضلاع میں چیک پوسٹیں قائم

  آٹے کی سمگلنگ روکنے کافیصلہ، سرحدی اضلاع میں چیک پوسٹیں قائم

  



ملتان (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان ملک ممتاز وینس نے کہا ہے کہ شہریوں کو حکومتی نرخوں پر معیاری آٹے کی فراہمی اولین ترجہی ہے گراں فروشی،غیر معیاری آٹے کی فروخت اور سرکاری گندم فروخت کرنے پر ملتان کی 28فلور ملوں کو گزشتہ 5ماہ کے دوران مجموعی طور پر 63لاکھ روپے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ خوراک کے قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف فلور ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کا کوٹہ 88مرتبہ بند کیا گیا ہے جو پورے پنجاب میں ایک ریکارڈ ہے۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،محکمہ خوراک کے افسران اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان ڈوثیر ن اکرام احمد لوٹھر کی ہدایت پر 19اگست 2019ء سے لیکر اب تک ملتان کی فلور ملوں کو محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی پر 4لاکھ 70ہزار روپے جرمانہ جبکہ 28فلور ملوں کا 51مرتبہ سرکاری گند م فراہمی کا کوٹہ بند کیا گیا اسی طرح غیر معیاری آٹے کی فروخت پر مختلف فلور ملوں کو مجموعی طور پر 5لاکھ 88ہزار روپے جرمانہ اور تین مرتبہ سرکاری گندم کی فراہمی کا کوٹہ بند کیا گیا جبکہ محکمہ خوراک سے سرکاری گندم کا کوٹہ حاصل کرکے اس کے مطابق شہر میں آٹے کی سپلائی نہ کرنے پر مختلف فلور ملوں کو مجموعی طور پر 63لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور 34مرتبہ گندم کے سرکاری کوٹہ کی فراہمی بند کی گئی ہے جو پورے پنجاب میں ایک ریکارڈ ہے۔انھوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری آٹے کی فراہمی اولین ترجہی ہے اورا س حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انھون نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک ملتان سے سبسڈی پر حاصل کی جانے والی گندم سے حکومت کے مقرر کردہ کنٹرول نرخوں پر معیاری نرخوں کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے بصورت دیگر حکومتی قوانین کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملک ممتازوینس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 20کلو گرام آٹے کے تھیلے کے ایکس مل ریٹ 783جبکہ 10کلو گرام آٹے کے تھیلے کے ایکس مل ریٹ 391.50روپے مقرر کئے گئے ہیں اسی طرح پرچون میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا 805جبکہ 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 402.50روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ سرکاری گندم سے سپر فائن آٹا تیا ر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم جو بھی فلور ملزمالک سپر فائن آٹا تیا ر کرنا چاہتا ہے وہ اپنی خرید کردہ گند م سے مذکورہ آٹا تیا ر کرے گا۔جبکہ شہر میں آٹے کے تھیلوں کی سپلائی 27ہزار وپے سے بڑھا کر 30ہزارروپے کردی گئی ہے۔صوبہ بھر میں معیاری آٹے کی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر وافر مقدارمیں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آٹے کی دیگر اضلاع میں سمگلنگ کو روکنے کیلئے پنجاب کے سرحدی اضلاع میں محکمہ خوراک کی جانب سے مقامی پولیس کے تعاون سے چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہیں اس ضمن میں محکمہ خوراک پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کو صوبہ سند ھ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے ملانے والے اضلاع میں محکمہ خوراک اور پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہیں جہا ں پر محکمہ خوراک کے بغیر پرمٹ کے آٹا دیگر صوبوں میں لے جانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آٹے کی سمگلنگ کی روک تھا م کرکے صوبہ بھر میں آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

قائم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...