ڈیرہ: انٹرنتائج:سٹوڈنٹس کورزلٹ کارڈز روانہ

    ڈیرہ: انٹرنتائج:سٹوڈنٹس کورزلٹ کارڈز روانہ

  



ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 2019کے تمام امیدواروں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

کے رزلٹ کارڈ پرانے طریقہ کار کے تحت ان کے داخلہ فارمز پر درج پتہ جات پر ارسال کر دیئے گئے ہیں. انہوں نے کہاکہ نئے پیٹرن کے تحت گیارہویں کلاس کے ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کے نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں ادارہ جات اپنے ایم ایس کوڈ کے ذریعے ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنا نام او ررولنمبر درج کر کے رزلٹ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ گیارہویں کلاس کے رزلٹ کارڈز صرف ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنا ہیں او ریہی قابل قبول ہوں گے. انہوں نے بتایا کہ امتحان میں رہ جانے والے یا نمبر بہتر کرنے کی غرض سے دوبارہ امتحان دینے کے خواہشمند 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کیلئے داخلہ فارم و ہارڈ کاپی 30جنوری تک جمع کرا سکتے ہیں. شیخ امجد حسین نے مزید بتایا کہ مذکورہ انٹر میڈیٹ سلپیمنٹری امتحان کا رزلٹ مکمل طو رپر آر ایل فری ہے تاہم جن امیدواروں کو اعتراضاتی مراسلہ جات بسلسلہ کمی فیس، اہلیت، تصدیق وغیر ہ بھجوائے گئے ہیں ان کا رزلٹ بھی جاری نہیں کیاگیااو ررزلٹ کارڈ بھی روک لیے گئے ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طو رپر دفتر بورڈ سے رجوع کریں اور اعتراضات دور کرائیں.

مزید : ملتان صفحہ آخر