ملتان:عدالتی عملے کو ڈسپلن کی پابندی کاحکم

    ملتان:عدالتی عملے کو ڈسپلن کی پابندی کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام نے ضلع بھر کے عدالتی عملے کو ڈسپلن کی پابندی کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جس میں ضلعی عدالتوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کے تمام ججز کو وقت کی پابندی کرانے اور کرنے، متعلقہ ریکارڈ روم کا دورہ اور عدالتی عملے کو یونیفارم کی پابندی کرانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرپشن کی روک تھام کے لئے ججز کو عدالتی عملے پر نظر رکھنے کا کہا گیا ہے جبکہ جوڈیشل افسران و عملہ کو وقت پر کورٹس میں پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے سرکاری افسران و عملہ کا وقت سائلین سے زیادہ قیمتی نہیں ہے، صرف وقت پر آنا نظم و ضبط نہیں بلکہ ڈیوٹی کے ساتھ مخلص ہونا بھی ضروری ہے،تمام عدالتی عملہ بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں، نیز اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنانے کے لئے عدالتوں کے ارد گرد پھولوں کے گملے بھی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔