شیخ الجامعہ اردو کی زیر صدارت صدور شعبہ جات کا اہم اجلاس 

شیخ الجامعہ اردو کی زیر صدارت صدور شعبہ جات کا اہم اجلاس 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونی ورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر کی زیر صدرات۔مختلف شعبہ جات کے صدروں کا اجلاس ہوا اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جامعات اچھا تعلیمی نظام ڈلیورکرنے کیلئے ہوتی ہے جامعہ اردو کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ اورانتظامیہ کو ملکر کام کرنا ہوگا تب ہی جامعہ اردو کا شمار ملک کی صف اول کی جامعات میں ہوگاانہوں نے کہا کہ جامعہ اردو کے داخلہ ٹیسٹ مجلس اول(صبح)پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کی سربراہی میں منعقد ہوں گے اور یہ تمام عمل شفاف ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ اردوکے اساتذہ تحقیق میں بہترین کام کررہے ہیں مگر اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹی کی سطح پر طلبہ کو محض نصاب کی تکمیل ہی نہ کروائیں بلکہ ان کی ذہنی تربیت کرکے انہیں ایک اچھا اور ذمہ دار شہری بننے کا موقع فراہم کریں۔اجلاس میں صدور شعبہ جات پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،ڈاکٹر مسعود مشکور،پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود،ڈاکٹرمہہ جبین، ڈاکٹرعارفہ اکرام،پروفیسرڈاکٹرزرینہ علی،سیما ناز صدیقی،ڈاکٹر محمدشعیب،ڈاکٹر محمدخالد،ڈاکٹر محمد جاوید اقبال، ڈاکٹر حق نواز عباسی،ڈاکٹر منزہ دانش،ڈاکٹر شائستہ عصمت،ڈاکٹر حنا مدثر،ڈاکٹر ارم،ڈاکٹر محمد علی ویرسانی اورڈاکٹر عبدالعزیز شریک تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر