کراچی میں تندوری روٹی کی  قیمت مقرر،نوٹی فکیش جاری 

      کراچی میں تندوری روٹی کی  قیمت مقرر،نوٹی فکیش جاری 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکشن کے مطابق روٹی کی قیمت اس کے وزن کے مطابق ہو گی۔نوٹیفیکشن کے مطابق 120 گرام پیڑے کا تندوری نان 10 روپے جبکہ 110 گرام پیڑے کی تندوری روٹی یا چپاتی 8 روپے کی ہو گی۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ یہ قیمت کراچی کے تمام اضلاع میں نافذ العمل ہو گی اور مالکان ڈیجیٹل وزن کر نے کی مشین اپنی دکان یا تندور پر نمایاں جگہ پر رکھیں گے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ نان بائی روٹی کی نئی سرکاری قیمت کو واضح طور پر نمایاں جگہ آویزاں کریں جبکہ نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک بیگ میں روٹی کی فروخت کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...