کراچی،شہید پولیس اہلکار کی  میت لاڑکانہ روانہ کر دی گئی

کراچی،شہید پولیس اہلکار کی  میت لاڑکانہ روانہ کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)اتحاد ٹاؤن میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی میت تدفین کے لیے آبائی گاؤں لاڑکانہ علی نواز جتوئی روانہ کر دی گئی جبکہ شہید اہلکار کی میت کے ہمراہ ایس پی اورنگی ٹاؤن شبیر بلوچ اور ایڈیشنل ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن زاہد حسین انڑ بھی موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہید اہلکار کی میت کو بائی روڈ آبائی گاؤں روانہ کیا گیا ہے جہاں پر شہید اہلکار کی تدفین کے موقع پر پولیس سلامی پیش کی جائے گی جبکہ شہید اہلکار کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی دوست و احباب کی بڑی تعداد شہید کے گھر پہنچ گئی، نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر لاڑکانہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی جانب سے بھی شرکت متوقع بتائی جاتی ہے۔