کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان

کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں جمعہ  اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 6ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ سردی کے لہر 20سے21جنوری تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، منگل کو بھی کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے، جمعہ اور ہفتہ کی شب درجہ حرارت 6 ڈگری تک گر سکتا ہے جبکہ شہر میں سردی کے لہر 20سے21جنوری تک رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...