مرید عباس قتل کیس:قاتل کے بھائی کی درخواست ضمانت مسترد

  مرید عباس قتل کیس:قاتل کے بھائی کی درخواست ضمانت مسترد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ینکر مرید عباس قتل کیس میں کراچی کی مقامی عدالت نے قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس قتل کیس میں منگل کو بڑی پیش رفت ہوئی ہے،جہاں عدالت نے قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم قاتل کا شریک جرم ہے،ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے،اس کے ساتھ ہی عدالت نے پچیس جنوری کو ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی،گواہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم کو شناخت کیا ہے۔اس سے قبل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جس پستول سے مرید عباس سمیت دو افراد کا قتل کیا گیا وہ عادل زمان کا ہے،جبران ناصر ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم عادل زمان نے مرید عباس کے قتل کے وقت عمر ریحان سے ہاتھا پائی بھی کی جبکہ گواہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم کو شناخت کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...