زمینوں پر قبضے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما رابستان خان کے خلاف درخواست دائر

زمینوں پر قبضے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما رابستان خان کے خلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما رابستان خان کی جانب سے سرجانی ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے خلاف خاتون اکبری نے درخواست دائر کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں  حکومت سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا،عدالت نے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی رابستان خان سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردئیے،عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی منتخب نمائندہ کیسے کسی پلاٹ پر قبضہ کرسکتا ہے،ایسے کسی کو بھی عوام کی زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں، عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی درخواست گزار کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی جانب سے سرجانی ٹان میں زمینوں پر قبضہ کیا گیا قبضہ کے خلاف متعلقہ تھانے گئے تو تھانے کے ایس ایچ او نے کارروائی کرنے سے منع کردیا