ڈیرہ: شہر کی 7اہم سڑکیں دوروریہ، توسیع، بحال کرنیکی حتمی منظوری

  ڈیرہ: شہر کی 7اہم سڑکیں دوروریہ، توسیع، بحال کرنیکی حتمی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان شہر کی سات اہم روڈز کو دورویہ،توسیع اور بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔12.51 کلومیٹر طویل روڈز کی بہتری پر 54 کروڑ 97 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔منصوبوں کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی کمشنر نے کہا کہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

عوام کو آمد ورفت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا بزدار حکومت کی اولین ترجیح ہے۔روڈز کے منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے۔مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اجلاس میں جن روڈز کی منظوری دی گئی ان میں آٹھ کروڑ 32 لاکھ 89 ہزار روپے سے 1.45 کلومیٹر ریلوے پلی چوک تا کنگن روڈ براستہ گرلز ہائی سکول نمبر دو،بائیس کروڑ 36 لاکھ روپے سے دو کلومیٹر وقار کینٹین تا گدائی چوک دو رویہ روڈ،ایک کروڑ 67 لاکھ روپے سے مانکا کینال تا عید گاہ چوک براستہ گرلز کالج،9 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے سے 1.86 کلومیٹر کمپری ہینسو ہائی سکول تا شاہ فیصل ٹاؤن براستہ اعوان چوک،چھ کروڑ روپے سے تھانہ سول لائنز تا امام بارگاہ رضویہ،تین کروڑ 89 لاکھ 98 ہزار روپے سے سمینہ چوک تا ٹریفک چوک براستہ پل پیارے والی اور چار کروڑ 95 لاکھ روپے پل پیارے والی تا ملتان روڈ براستہ شہزاد کالونی،عمر والا،گیلانی کالونی شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبید الرشید اور دیگر افسران شریک تھے۔دریں اثناء کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے سینئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی زیر صدارت ٹڈی دل کے حوالے سے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران موجود تھے۔ ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ بھر میں فصلوں کو ٹڈی دل سے بچاو کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ راکھی منہ اور تحصیل تونسہ کے مختلف مقامات پر ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ضلع بھر میں 66 سرویلنس ٹیمیں تشکیل دیکر سپرے مہم اور احتیاطی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔راکھی منہ کے مقامات سے 70 فیصد ٹڈی دل تلف کر دیا گیاباقی 30 فیصد ٹڈی دل نے بلوچستان میں نقل مکانی کرلی. مٹ چاکرانی میں 90 فیصد ٹڈی دل تلف کردیا گیا۔مختلف مقامات پر دو چھوٹے گروپ میں ٹڈی دل موجود ہے جس کی تلفی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جبکہکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی سفارشات پر واسا ملتان اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بہاولپور کی ٹیم ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی۔ٹیم نے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق سے ملاقات کی،شہر کی صفائی اور سیوریج مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ایم ڈی بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نعیم اختر،واسا ملتان کے انجینئرز محمد آصف اور دیگر موجود تھے کمشنرنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے تعاون اور رہنمائی درکار ہے۔شہر میں نصب بیس کے قریب ڈی واٹرنگ سیٹ ہٹانے ہیں۔سیوریج لائن کی بحالی اولین ترجیح ہے۔عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے وسائل اور تجربات کی ضرورت ہوگی۔ادھر کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ایم ڈی نعیم اختر، بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران محمد آصف،ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر نسیم صادق گرلز ہائی سکول نمبر1 کی چھٹی کے وقت رش دیکھ کر گاڑی سے اتر گئے اور ایک سائیڈ پر جاکر ٹریفک مسائل،والدین اور بچیوں کی پریشانی کا جائزہ لیا۔کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ چوک کو کشادہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے گاڑیوں اور رکشوں کی پارکنگ کیلئے سکول سے ملحقہ واٹر سپلائی سکیم رقبہ مختص کرنے کا حکم دیا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ جھاڑیاں اور مٹیریل صاف کرکے صاف پلاٹ بنایا جائے۔کمشنر نسیم صادق نے واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران کو شہر کا معائنہ کرایا۔پانی کی نکاسی،صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے سفارشات طلب کیں۔کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔عوام کے ساتھ ملکر شہر کو صاف ستھرا کیا جائیگا۔کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ڈی واٹرنگ سیٹ کے ذریعے پانی کی نکاسی اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا۔
نسیم صادق