گھریلو جھگڑے، خاتون سمیت دوافراد کی زہرپی کر خو دکشی
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سمیت 2 افراد نے زہریلا سپرے اور تیزاب پی کر خود کشی کر لی‘تفصیل کے مطابق کوٹلہ پٹھان کی رہائشی 65 سالہ عائشہ بی بی اور پیر شہیداں کے رہائشی 22 سالہ علی مرتضیٰ نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا سپرے اور تیزاب پی لیا حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور جسم میں زہر پھیل(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
جانے کے باعث دم توڑ گئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 5 افراد جن میں گلشن اقبال کی 15 سالہ مریم بی بی فیروزہ کی 27 سالہ سونم بی بی ظاہر پیر کی 16 سالہ رضوانہ بی بی چک 121 کا 20 سالہ محمد ندیم اور چک 84 کا رہائشی 35 سالہ بلک شیر کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خودکشی