جنوبی پنجاب،میپکو ٹیموں کا آپریشن، 116بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

  جنوبی پنجاب،میپکو ٹیموں کا آپریشن، 116بجلی چوروں کاگھیرا تنگ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 116بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ83ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر28 لا کھ 33ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔4 پر مقدمات درج کرادئیے۔13جنوری کو ملتان میں 26 گھریلواورصنعتی صارفین (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

کو49769یونٹس چوری کرنے پر1093133روپے جرمانہ عائدکیا گیااوردو مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں 10 گھریلوصارفین کو10709یونٹس چوری کرنے پر155342روپے جرمانہ، وہاڑی میں 15 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو24958 یونٹس چوری کرنے پر323706 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 3گھریلوصارفین کو3076یونٹس چوری کرنے پر55500 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 10 گھریلواورکمرشل صارفین کو8829یونٹس چوری کرنے پر189300روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 11 گھریلو صارفین کو9347یونٹس چوری کرنے پر148000 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو17763یونٹس چوری کرنے پر214070روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 12 گھریلو صارفین کو 6896 یونٹس چوری کرنے پر118664روپے جبکہ خانیوال میں 16گھریلواور زرعی ٹیوب ویل صارفین کو52189یونٹس چوری کرنے پر535976 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اوردو مقدمات درج کروائے گئے۔

گھیراتنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...