صوبہ ہزارہ کی تحریک میں شخصیت نہیں مقصد اہم ہونا چاہیے،رؤف تنولی

صوبہ ہزارہ کی تحریک میں شخصیت نہیں مقصد اہم ہونا چاہیے،رؤف تنولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ہزارہ یوتھ لیگ پاکستان کے رہنما ملک رؤف تنولی نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کی تحریک میں شخصیت نہیں مقصد اہم ہونا چاہیے۔ہزارے وال قوم کی بدقسمتی ہے کہ صوبہ ہزارہ تحریک کو مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا اور ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ہزارے وال لیڈران کو ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ہزارے وال قوم کے وسیع تر مفاد اور خواہشات کے مطابق اپنی تمام تر صلاحیتیں اور کوششیں مقصد کے حصول صوبہ ہزارہ تحریک کو کامیاب بنانے میں صرف کریں۔تحریک کی کامیابی اسی صورت ممکن ہے کہ تمام ہزارے وال تنظیمیں آپس کی ناراضگیوں کو بالائے طاق رکھ کر صوبہ ہزارہ کیلئے مشترکہ جدو جہد کی شروعات کریں اورمشترکہ لائحہ عمل کے تحت صوبہ ہزارہ کی تکمیل کو ممکن بنایا جائے۔