کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

    کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے،چار فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ ایک بج کر بیس منٹ پر لگی،آگ نے پوری فیکٹری کے ساتھ ساتھ فیکٹری کے عقب میں گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔آگ بھجانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ چار فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے، آگ کے باعث سیاہ دھواں آسمان پر پھیل گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر