عمرا ن خان کو اقتدار بچانے کیلئے کمپرومائز کرنا ہوگا، سید ذیشان اخترکی بات چیت

عمرا ن خان کو اقتدار بچانے کیلئے کمپرومائز کرنا ہوگا، سید ذیشان اخترکی بات ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیرصوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ عمران خان سرکار جس طرح آئی، تباہی کر کے اسی راستے واپس بھی ہوگی۔صرف(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

اقتدا رکیلئے بھان متی کا کنبہ جوڑا گیا۔ مفادات کی ہنڈیا اقتدار کے چولہے پر ہی بھسم ہوگی۔ عمران خان نے صرف اپوزیشن، مخالف جماعتوں کے ساتھ ہی نہیں اپنے ممبران اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی غیر سیاسی، غیر جمہوری رویہ اختیار کیے رکھا۔ اب عمران خان کیلئے اقتدار بچانا ترجیح ہے تو انہیں بہت سارے کمپرومائز کرنا ہونگے۔ آئندہ بجٹ سے پہلے ہر معاملہ عیاں ہوتا جائیگا۔ ایم کیو ایم فطری طور پر کسی کی حلیف نہیں، ہمیشہ آلہ کار ہی ہوتی ہے،اصل المیہ تو یہ ہے کہ ہر حکومت انکے ساتھ ماضی کے باوجود انہیں سینے سے لگاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں نریند ر مودی کے فاشسٹ اسلوب حکمرانی کے خلاف پورا بھارت احتجاج کی شاہراہ پر ہے۔ اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا رویہ ہولناک ہے۔ پوری دنیا میں بھارتی حکومت کا انسان دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیاہے۔ حکومت پاکستان اس اہم ترین موقع کو ضائع کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قابض فوج کے مظالم بے نقاب کرنا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت کیلئے منظم سفارت کاری ضروری ہے۔

بات چیت

مزید : ملتان صفحہ آخر