ممبر صوبائی اسمبلی میں سبین گل خان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،مختلف امورپرتبادلہ خیال
ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار سے ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر سبین گل خان ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیوں کے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)
حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملتان میں عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ پارٹی کو منظم کرنے کے حوالے سے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سبین گل خان کی کارکردگی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وہ بطور ممبر صوبائی اسمبلی خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جس طرح جدوجہد کررہی ہیں وہ قابل ستائش ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے، ماضی کی کرپشن کی وجہ سے بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت پنجاب اپنی بہترین حکمت عملی کے باعث عوام الناس کے ریلیف کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کی تعمیر و ترقی اور ترقیاتی مراحل کو اراکین اسمبلی کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے ایم پی اے سبین گل خان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنی سماجی و سیاسی جدوجہد کو جاری رکھیں ہم تمام اراکین اسمبلی کی کارکردگی کو نہ صرف مانیٹر کررہے ہیں بلکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اراکین اسمبلی کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سبین گل خان ایم پی اے کو عمرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات