متحدہ کا کوئی رکن وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے نہیں جائے گا،ترجمان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر ترجمان متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے کہا ہے کہ اب متحدہ کا کوئی بھی رکن وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے نہیں جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ہم سے حکومتی وزرا نے ملاقات کیلئے رابطہ کیا تھا تاہم جس کو ملاقات کرنی ہے وہ ایم کیو ایم کے مرکز آجائے، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے اچانک وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔