سکیموں کی معلومات، تفصیلی لسٹ، بہاولپور سیکرٹری ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کو 15دن میں رپورٹ پیش کرنیکاحکم

      سکیموں کی معلومات، تفصیلی لسٹ، بہاولپور سیکرٹری ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب اور دیگر ریسپانڈنٹس کو15 دن کے اندر رپورٹ اور کمینٹس پیش کرنے کاحکم جاری کردیا ہے۔تفصیلات کیمطابق شہری موسیٰ سعید کی رٹ پٹیشن نمبر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

190-2020 میں بیان کی گئی تفصیلات کے مطابق مسٹرعدنان وسیم ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن رحیم یارخان نے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈرائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کے مطابق شہری کورحیم یارخان ڈسٹرکٹ میں سال2018 ء تا2019 ء میں تکمیل پانے والی سکیموں کی معلومات اورلسٹ فراہم نہیں کی گئی تھی جبکہ چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساؤتھ پنجاب نے اپنے موسٹ ارجنٹ اور ٹائم لمٹ لیٹر مورخہ 6 ستمبر2019ء کے ذریعے ایگزیکٹو انجینئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن رحیم یارخان کوسیکرٹری پبلک ہیلتھ پنجاب کاحکم پہنچایاتھاکہ درخواست گزار شہری کوپنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈرائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں۔ جبکہ عدم دستیابی معلومات پردرخواست گزار کی پنجاب انفارمیشن کمیشن لاہور کودی گئی شکایتی درخواست کی کاپیاں سیکرٹری پبلک ہیلتھ پنجاب اورچیف انجینئر ساؤتھ پنجاب کوبھی بھجوائی گئی تھیں جس پرچیف انجینئر ساؤتھ پنجاب نے یکے بعددیگرے موسٹ ارجنٹ اور ٹائم لمٹ دوعدد ریمائنڈرز بلترتیب مورخہ3 اکتوبر اور7 نومبر2019 ء کے ذریعے ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ رحیم یارخان کو حکم پرفوری عمل کرنے کیلئے جاری کیاگیاتھا‘ جن پرعمل نہیں کیاگیا۔ ر ٹ پٹیشن میں عدالت عالیہ سے استدعاکی گئی تھی کہ ڈسپلن اورقانون کی خلاف ورزی کے الزام میں ایگزیکٹو انجینئر عدنان وسیم کیخلاف”پیڈاایکٹ“ اور”پنجاب ٹرانسپیرنسی ایکٹ“کے مطابق الگ الگ کاروائی کی جائے جوکہ پنجاب حکومت اورپنجاب انفارمیشن کمیشن کی عملداری قائم کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہو۔ ر ٹ پٹیشن کی پیروی مدیحہ سعیدایڈووکیٹ نے کی۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...