پشاور،کارخانو چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،5خواتین سمیت 9 افراد زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کارخانو چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ہونیوالے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) منتقل کردیا گیا۔ایچ ایم سی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ابھی تک دھماکے میں زخمی والے 9 افراد کوہسپتال لایا گیا ہے جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں اور 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔
پشاور دھماکہ