اینٹی کرپشن:ضمانت منسوخ ہونے پرملزم گرفتار

اینٹی کرپشن:ضمانت منسوخ ہونے پرملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)غیر قانونی ادائیگیوں کے معاملہ میں ہائیکورٹ ملتان سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعداینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

اینٹی کرپشن نے پرسنل اسسٹنٹ اسسٹنٹ کمشنر ابرار حسین نے اراضی کلکٹر طاہر بوٹہ کے ہمراہ مل کرملی بھگت سے ایک ارب 20کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی تھی،جس پراینٹی کرپشن کی جانب سے تحصیلدار طاہر بوٹہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے جو ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہے جبکہ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نے مذکورہ کیس میں جو ڈیشل ایکشن منظور کرچکی ہے جس کے تحت کارروائی جاری ہے۔