وزیراعظم نے ہرجانہ کیس کے  فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

وزیراعظم نے ہرجانہ کیس کے  فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے جانب سے ہرجانہ کیس میں پشاور ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بطور پارٹی چئیرمین پریس کانفرنس میں سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ بیچنے والے اراکین کے نام لیے تھے۔اپیل میں واضح کیا گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سامنے آنے پر پارٹی کی ڈسپلن کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا تھا جن کی جانب سے نام سامنے آنے پر کارروائی کے لیے عمران خان نے پریس کانفرنس میں صرف اعلان کیا۔تاہم ماتحت عدالت نے وزیراعظم کی جانب سے کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے لہذا عدالت ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -