وزیر اعلی محمود خان سے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کی ملاقات

وزیر اعلی محمود خان سے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پشاور میں ملاقات کی۔ جس میں وزیر اعلی نے صوبائی وزیر کو تمام اضلاع میں ہاوٗسنگ سکیموں کے لئے جگہوں کے تعین کا ٹاسک دیا۔ وزیر اعلی نے ڈاکٹر امجد علی کو صوبے میں جاری ہاوٗسنگ سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر ہاوٗسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں ہاوسنگ کے شعبے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، اس شعبے میں حکومتی اقدامات سے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کو تقویت ملے گی اور اسے جلد تمام اضلاع میں شروع کیا جا سکے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہاوٗسنگ کا قلمدان ملنے کے بعد وہ کوشش کرینگے کہ ہاوسنگ کے شعبے میں بھی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سی پیک سٹی پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جاسکے، ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ملاکنڈ ڈویژن میں بھی ہاوٗسنگ کے شعبے پر خصوصی توجہ دے گی تاکہ بے گھر افراد کو چھت کی سہولت میسر آسکے

مزید : صفحہ اول


loading...