فورٹ منرو میں ریکارڈ برفباری، سیاحوں کی سلفیاں، ڈھابوں پربے پناہ رش

فورٹ منرو میں ریکارڈ برفباری، سیاحوں کی سلفیاں، ڈھابوں پربے پناہ رش

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب کا مری کہلانے والے علاقے میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے تو وہی سیاحوں کی کثیر تعداد برف باری اور حسین مناظر کو دیکھنے کے لیے کوہ سلیمان کی وادی فورٹ منرو پہنچ رہے ہیں جہاں پر ہر طرف پہاڑوں پر سفیدی ہی سفیدی پہیلی نظر آتی ہے(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

جنوبی پنجاب کا مری کہلانے والا علاقہ فورٹ منرو اس وقت سیرو تفریح اور برف باری کے شوقین شہریوں کے لیے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے مقامی لوگوں کے مطابق پندرہ سالوں بعد ریکارڈ برف باری ہوئی ہے جہاں نہ صرف فورٹ منرو بلکہ کوہ سلیمان کے دیگر قریبی علاقوں مبارکی یکبی کھرڑ بزدار اور بیل بتھر میں بھی برف ہوئی ہے جس کی وجہ سے کوہ سلیمان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے فورٹ منرو میں آئے سیاح کہیں جھومر ڈال رہے ہیں تو کہیں سلیفی اور تصاویر لیکر حسین لمحات کو یاد گار بنا رہے ہیں کھانے پینے کے ڈھابے اور دکانیں رش سے بھرے نظر آتے ہیں بچے برف کے ساتھ کھیلتے نظر آتے ہیں جبکہ مقامی لوگ بھی برف باری کی وجہ کاروباری کھل جانے سے خوشحال دیکھائی دیتے ہیں۔

رش

مزید : ملتان صفحہ آخر