معاشی،سیاسی صورتحال سنگین، عمران خان اسمبلیاں توڑے بغیر گھر چلے جائیں، جاوید ہاشمی

معاشی،سیاسی صورتحال سنگین، عمران خان اسمبلیاں توڑے بغیر گھر چلے جائیں، ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) سینیئر سیاستدان و لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے موقف سے پیچھے ہٹی ہے۔ اس کو ڈیفنڈ نہیں کرسکتا۔ ن لیگ کی مرکزی قیادت لندن میں ہے اور یہاں والوں کو فیصلے سمجھ نہیں آرہے۔ ووٹ کو عزت دو ایک سوچ کا نام ہے۔ مسلم لیگ ن قوم اور کارکنان کو(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

جواب دے۔ عمران خان سیاسی طور پر خود کشی کرچکے ہیں۔ اگر عمران خان استفی دے دیں تو تھوڑی سے عزت بچ جائے گی۔ عمران خان کو چاہیئے کہ اسمبلیاں توڑے بغیر گھر چلے جائیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ توقعات کے عین مطابق ہے۔ پاکستان میں آئین کا مقصد ملک کے عوام کا تحفظ کرنا نہیں ہوتا۔ مخصوص افراد کو تحفظ دینا ہمارے آئین کا مقصد ہے جسٹس منیر کا نظریہ ضرورت آج بھی زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جی ڈی پی کم ہورہی ہے معیشت آئی ایم ایف چلارہی ہے۔ ہماری معیشت کو سیاستدانوں نے تباہ کیا ہے۔آئین کی حیثیت جب تک تسلیم نہیں کی جاتی تو پاکستان کی کیا حیثیت ہے۔ سنگین غداری کیس کی نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ کو دی جانی چاہیے تھی۔ پرویز مشرف پر کیس نواز شریف نے کیا اورسزا بھی اسی کو مل رہی ہے۔ 5 سال میں اسمبلیوں میں مزید تبدیلیاں آئیں گی۔ عمران خان کی اسمبلی میں اکثریت نہیں ان کو ویسے بیٹھایا گیا ہے۔ اسمبلی کے اندر اور باہر بہت سی تبدیلیاں آئیں گی۔ عمران خان کو اقتدار دے کر خلائی مخلوق نے اپنے کام لے لئے ہیں۔ آئین کی جب تک حثیت نہیں بنتی پاکستان نہیں بن سکتا۔ پرویز مشرف کیس کی اپیل سپریم کورٹ میں بنتی تھی۔ میرا مشرف کیس میں وہی موقف ہے جو عمران خان کا تھا۔ عمران خان کو پانچ سال مکمل کرنے دینے چاہیے۔ جمہوریت کا رعب اور دبدبہ باقی نہیں رہا۔ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام عالمی طاقتوں کا ہدف ہے۔ ایران، سعودیہ اور امریکی کشیدگی سے پاکستان بھی شدید متاثر ہو گا۔ یہ جنگوں کی ماں ہے جس کا آغاز ہو چکا ہے۔ عملی طور پر تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور میدان جنگ اسلامی ممالک ہیں۔ امریکہ اور ایران تنازعہ میں روس اور چین کا کردار اہمیت کا حامل ہوگا۔ عالمی سطح پر حالات خرابی کی طرف جارہے ہیں۔ ہماری خاموشی امریکہ کی حمایت کے مترادف ہے۔

جاوید ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...