ملتان:میٹر میں لوپ لگا کر بجلی چوری کرنیوا لا”فنکار“ قابو‘میپکو ٹیم کو دھمکیاں

    ملتان:میٹر میں لوپ لگا کر بجلی چوری کرنیوا لا”فنکار“ قابو‘میپکو ٹیم کو ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کے میٹر میں لوپ لگا کر بجلی چوری کرنے والا ”فنکار“ پکڑا گیا‘ میپکو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیا ں دے دیں۔میپکو سب ڈویژن پیراں غائب کے میٹر انسپکٹر سعید احمد خان بلوچ کے مطابق سب ڈویژنل سرویلنس ٹیم کے ہمراہ پیراں غائب کالونی کوارٹرنمبر ای۔133میں چیکنگ کے دوران اکاؤنٹ نمبر20-15195-2273600کے میٹر میں گڑ بڑ پائی گئی۔ چیک کرنے پر معلوم (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

ہوا کہ میٹر کے ٹرمینل میں لوپ لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے۔اس پر صارف زبیر ڈوگر کا کنکشن منقطع کرکے میٹر اتار لیا گیا تو اسے چھوڑنے کے لئے سفارشیں آنا شروع ہو گئیں۔ بجلی چور نے دھمکی دی کہ ”اس کے بڑے تعلقات ہیں‘ اگر بجلی چور ی پر کارروائی کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ایس ڈی او پیرا ں غائب سب ڈویژن محمد عارف سیال نے بجلی چور کو چھوڑنے سے انکار کردیا اور پالیسی کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے لئے مراسلہ پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو بھجوا دیا جبکہ رولز کے مطابق جرمانہ کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے پراپیگنڈہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے‘ اگر بجلی چور کو چھوڑ دیں تو سب ٹھیک ہے اور اگر کارروائی کریں تو وہ جھوٹ‘پراپیگنڈہ اور الزامات پر اتر آتے ہیں‘ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں‘ اس سلسلے میں کسی کی سفارش اور دباؤ کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ہائیڈرو یونین بجلی چوروں کا احتساب جاری رکھے گی۔

دھمکیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...