چولستان ترقیاتی ادارے میں سیاسی دباؤ پرفیصلے، ریکارڈ اِدھراُدھر کرنیکا انکشاف

    چولستان ترقیاتی ادارے میں سیاسی دباؤ پرفیصلے، ریکارڈ اِدھراُدھر کرنیکا ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چولستان ترقیاتی ادارہ میں سیاسی دباؤ پر چولستانیوں کے فیصلے ہونے لگے ہیں،سرکاری ریکارڈ میں ملی بھگت سے ردو بدل کر کے 104 کنال کو 184 کنال کرنے والے ملازمین اور اللہ ڈیوایا نامی شخص کے حق میں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

فیصلہ کرکے کریم بخش نامی مدعی کو جھوٹا قرار دیدیا ہے۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 134 ڈی آر بی کے رہائشی اللہ ڈیوایا نے سی ڈی اے کے ملازمین جان محمد (پٹوری)حال گرداورسلیم (کلرک)حال ریڈر ڈی آر سی اور خادم حسین کلرک سے ملی بھگت کرکے سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کرتے ہوئے 104کنال اراضی کو 184 کنال ظاہر کیا اور سرکاری اراضی پر اپنا قبضہ کرلیا۔جس پر کریم بخش نامی چولستانی نے کمشنر بہاولپور کو درخواست دی کمشنر نے تحقیقات کے لیے درخواست ایم ڈی چولستان کو اور بعدازاں ڈائریکٹر کالولیز کو بجھوا دی۔درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اس وقت کے ڈائریکٹر کالونیز امام بخش نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر جان محمد،محمد سلیم اور خادم حسین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کی سفارش کی اینٹی کرپشن نے بھی اپنی تحقیقات کے بعد مدعا علیہان کے خلاف سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کامقدمہ درج کرلیا۔جس پر مدعاعلیہان نے فیصلے کے خلاف ایم ڈی چولستان کو اپیل کر دی۔

فیصلے

مزید : ملتان صفحہ آخر