مہنگائی، پاکستان میں تبدیلی کانعرہ لگانے والے عوام کابھرکس نکال رہے ہیں، نوازناجی
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ عمران نیازی پاکستان میں تبدیلی کانعرہ لگاکرعوام کابھرکس نکال رہے ہیں استحکام معیشت کے نام پرغریبوں پرڈرون حملے جاری ہیں اوراب توگندم کی پیداوار میں خودکفیل پاکستان میں آٹاغریبوں کی پہنچ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)
سے دورکردیاگیاہے فلورملز مالکان1300 روپے فی من سرکاری گوداموں سے گندم خرید کرناقص آٹاعوام کو2300 روپے من فروخت کررہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والانہیں یہ ملک غریب عوام کیلئے عذاب گھرکی صورت اختیار کرتاجارہاہے کسی مسیحا کی تلاش میں عوام عمران خان کوووٹ دے کراب پچھتارہے ہیں نوازناجی نے کہاکہ آئی ایم ایف کی غلامی اختیارکرکے حکومت نے عوام کوغیرملکی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیاہے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام خودکشیاں کرنے پرمجبورکردیئے گئے ہیں اوریہ سلسلہ تھمنے کانام ہی نہیں لے رہاآئے روز بجلی، گیس اورتیل کی قیمتوں اضافہ کرکے نت نئے منی بجٹ لائے جارہے ہیں استحکام پاکستان کاجھانسہ دے کرعوام کی جیبوں پرڈاکہ زنی کی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم جھوٹی تقریروں اوریوٹرن سے عوام کوگمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
نوازناجی