خانیوال:آپریشنل سٹاف کی لڑائی، ایک دوسرے کیخلاف درخواست بازی، افسر تنگ

    خانیوال:آپریشنل سٹاف کی لڑائی، ایک دوسرے کیخلاف درخواست بازی، افسر تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)پرمانیٹ وے انسپکٹر خانیوال کے آپریشنل سٹاف کی باہمی چپقلش نے ٹرین آپریشن کوخطرہ میں ڈال دیاہے۔بتایاجاتاہے کہ ملازمین نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف درخواست بازی میں ملوث ہیں بلکہ ایک دوسرے کی ڈیوٹی کے دوران ریلوے لائن کی فش(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

پلیٹیں بھی چوری کرکے افسران کوشکائیات لگاتے رہتے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ پی ڈبلیوآئی خانیوال کے تحت کام کرنے والے گینگ نمبر1چابی مین فلک شیرنے ڈویژنل ایگزیکٹوانجینئرکودرخواست گزاری ہے جس میں اس نے الزام عائد کیاہے کہ وہ ڈیوٹی پرموجودتھاکہ پی ڈبلیوآئی کاکارپینٹراقبال اورٹرالی مین قیصرموقع پرپہنچ گئے اس سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اورکہاکہ ہم تمہیں قتل کردیں گے تم نے اقبال کے بیٹے اورمجیدکے بھائی کیخلاف درخواست دی ہے فوری اسے واپس لو۔بتایاجاتاہے کہ اسی طرح فلک شیرنے اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئراورپی ڈبلیوآئی خانیوال کوبھی درخواست دی ہے کہ اس کی ڈیوٹی کے دوران اقبال اورقیصرفش پلیٹ کھول کرلے گئے تھے جس کی وجہ سے کوئی حادثہ بھی ہوسکتاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ملازمین کی باہم چپقلش کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوارواقعہ ہوسکتاہے۔ریلوے ملازمین کاکہناہے اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرمعاملہ کونہیں سلجھاپارہے ملازمین نے ڈی ایس ریلوے سے صورت حال کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تنگ