ملتان ائیر پورٹ، قیمتی بیگ تلاش کے بعد مسافر کے حوالے

  ملتان ائیر پورٹ، قیمتی بیگ تلاش کے بعد مسافر کے حوالے

  



ملتان (نیوز رپورٹر) کویت سے قطر ایئر ویز کی پرواز سے ملتان آنیولا مسافر کسٹم کاونٹر پر چیکنگ کے دوران اپنا قیمتی ہینڈ بیگ بھول گیا جس پر سول ایوی ایشن حکام نے مسافر کو تلاش کرکے بیگ انہیں لوٹا دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کویت میں برسرء روزگار غلام نبی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 618 (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

سے ملتان ایئرپورٹ پر پہنچا تو لاونج میں کسٹم کاونٹر پر کلیرنس کے دوران اپنا ہینڈ بیگ بھول گیا جسے سول ایوی ایشن عملے نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر غلام نبی کو تلاش کرکے بیگ اسے لوٹا دیا ہے جس میں سمارٹ فون، جیولری اور شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات موجود تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...