چاولوں کی تقسیم پرجھگڑا، ایک شخص جاں بحق مقدمہ درج،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

چاولوں کی تقسیم پرجھگڑا، ایک شخص جاں بحق مقدمہ درج،ملزموں کی گرفتاری ...

  



جام پور (نامہ نگار)خیرات کے چاولوں کی تقسیم پر ہو نے والے جھگڑ ا پر ہلاک ہو نے والے چار بچوں کے باپ کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس نے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔تاہم اڑتالیس گھنٹے گزر جانے کے بعد تاحال کوئی (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ گزشتہ روز سعودی پلٹ چار بچوں کے باپ اختر حسین کو خیرات کے چاول تقسیم ہونے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ مقتول کے بھائی اللہ وسایا ولد منظور احمد میرانی کی مدعیت میں ملزمان غلام یاسین۔محمد افضل۔ اللہ وسایا ولد فیض محمد کے خلاف زیر دفعہ 302ت۔ پ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ ایس ایچ او زبیر احمد بزدار نے موقف میں بتایا کہ ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں دے دیا جائے گا۔ کیس کے مدعیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر