بارشیں: نئی، پرانی سڑکوں کی حالت خراب، جگہ جگہ گڑھے، حادثات میں اضافہ

    بارشیں: نئی، پرانی سڑکوں کی حالت خراب، جگہ جگہ گڑھے، حادثات میں اضافہ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)رواں ماہ ہونے والی بارشوں کے سلسلوں نے شہرکے روڈزکی حالت خراب کرکے رکھ دی ہے۔ناقص میٹریل سے بننے والی مختلف روڈز اوران پرہونے والاپیچ ورک موسم سرماکی بارشیں برداشت نہ کرسکاہے۔بارش کے بعدشہرکی روڈزپر گڑھے پڑگئے ہیں جوحادثات کاسبب بن رہے ہیں۔ تفصیل کیمطابق شیرشاہ روڈ،وہاڑی روڈ،سورک کنڈروڈ،انصارکالونی روڈ،(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

معصوم شاہ روڈ،افشار روڈ، حسن پروانہ روڈ،سورج میانی روڈ،ٹی بی ہسپتال روڈ، نشاط روڈسمیت دیگرروڈٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں جس کی وجہ سے طلبہ طالبات،خواتین اوربزرگوں کوان روڈز سے گزرتے ہوئے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان روڈزپرپڑنے والے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک زک زگ چلتی ہے جس کی وجہ سے پیچھے سے اورسامنے سے آنے والی ٹریفک حادثات کاشکارہوتی رہتی ہے۔بتایاجاتاہے کہ چندماہ قبل محرم روٹس کے نام پران میں سے کچھ روڈزپرپیچ ورک ہواتھاجس کے بعدشہریوں نے کچھ سکھ کاسانس لیاتاہم چنددن قبل ہونے والی موسم سرماکی پہلی بارش سے نہ صرف ناقص میٹریل سے کئے جانے والاپیچ ورک اکھڑگیابلکہ روڈزکی حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگی ہے۔عوامی،سماجی حلقوں تاجرتنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹوٹی پھوٹی روڈزکی فوری ری کارپیٹنگ کامطالبہ کیاہے اورناقص میٹریل استعمال کرکے قومی خزانہ کونقصان پہنچانے والے ہائی وے افسران اورٹھیکیداروں کے خلاف تحقیقات کروانے کابھی مطالبہ کیاہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر