ملتان میں ڈاکو راج، 30وارداتیں، فائرنگ، تشدد سے خاتون زخمی

ملتان میں ڈاکو راج، 30وارداتیں، فائرنگ، تشدد سے خاتون زخمی

  



ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی وچوری کی 30 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے معصوم شاہ روڈ پر دو مسلح ڈاکو محمد احمد کی مٹھائی کی دکان میں داخل ہوئے اور تین لاکھ 25 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے کینٹ پولیس کے علاقے مال پلازہ کی پارکنگ میں تین نوسربازوں نے محمد مدنی سے ایک لاکھ 64 ہزارروپے ہتھیا لئے سیتل(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ماڑی پولیس کے علاقے موضع سجان پور میں تین نامعلوم افرا د ملک نواب کے گھر میں داخل ہوئے جہاں پر ملک نواب کی یٹی تسلیم بی بی کی انکھ کھل گئی جس پر ملزمان نے ڈنڈوں سے تسلیم بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا ے اور اس کی ٹانگ پر گولی مار کر اسے زخمی کر دیا شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے زخمی کو نشتر ہسپتال میں داخل کر وادیاگیا ہے مظفرآباد پولیس کیعلاقے سے عبدالستار اور زوار حسین سے دو موٹرسائیکل اور نیوملتان پولیس کیعلاقے سے غلام مصطفے سے 48 ہزار روپے چھین لئے گئے قطب پور پولیس کے علاقے سے محمد رمضان کا رکشہ، محمد شعبان کا موٹرسائیکل اور شاہ شمس پولیس کے علاقے سے خالد مقبول کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا گلگشت پولیس کیعلاقیسے فیروز کا موٹرسائیکل، چونگی نمبر چھ کے قریب سے ہاسٹل سے منیر احمد اور دیگر افراد کے 22 عدد موبائل فون سیٹ چوری کرلئے گئے نیوملتان پولیس کے علاقے میں خادم علی کیگودام سے 90 ہزار روپے مالیت کا سامان، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے عارف علی کے دو موٹرسائیکل، منظور حسین کے گھر سے 70 ہزارروپے مالیت کا سامان، صدر پولیس کے علاقے میں مختیار حسین کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کامیٹر، بلال احمد کا موٹرسائیکل، دہلی گیٹ پولیس کیعلاقے سے نوید کاموبائل فون، دولت گیٹ پولیس کیعلاقے سے وحید، محمد عثمان اور محمد شبیر کیموبائل فون چوری کر لئے گئے۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...