مختلف حادثات‘ واقعات میں 6افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  مختلف حادثات‘ واقعات میں 6افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  



ملتان، میلسی، رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کیمطابق نامعلوم شخص مہرایکسپریس کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا بتایا جاتاہے کہ واقعہ گزشتہ روز5بجے شام کے قریب پیش آیاجب شیرشاہ اورچناب ویسٹ بنک ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان نامعلوم شخص ریلوے لائن عبورکررہاتھاکہ ملتان سے روالپنڈی کے لئے جانے والی مہرایکسپریس کی زد میں آکرموقع پرجاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے فوری بعدٹرین ڈرائیورنے ہنگامی بریک لگا(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کرٹرین کوروک لیااورلاش کوٹرین گشت پرمامورریلوے پولیس کانسٹیبل کے حوالے کردیاجس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کوتھانہ پنجاب پولیس مظفرآبادکے حوالے کردیا۔پولیس نے لاش کونشترہسپتال منتقل کرکے ورثاکی تلاش شروع کردی ہے۔جبکہایک ذہنی مریض نوجوان آ گ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا اور مہلک زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے طبی امداد کے دوران چل بسا بتایا جاتا ہے بابا نیاز محمد کا جواں سال بیٹا محمد احمد جو ذہنی معذور تھا وقوعہ کے روز اس کا کپڑا سلنڈر کی آگ میں گر کر جلنے لگا محمد احمد نے کپڑا اٹھانے کی کوشش کی اس دوران وہ خود ہی بھڑکتی ہوئی آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا اور وہ طبی امداد کے دوران مہلک زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے زندگی کی بازی ہارگیا۔ ادھرمیلسی کے ایک نوجوان نے کالا پھتر پی کر خود کشی کرلی خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی بتایا جاتاہے کہ میلسی کا ایک27 سالہ نوجوان ماجد نے گھریلو پریشانی سے دل برداشتہ ہو کر کالا پتھر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا اس بارے مختلف قیاس ارائیاں کی جارہی ہیں تاہم اصل حقائق سامنے نہ آ سکے متوفی موت کا راز سینے میں چپھائے قبر میں چلا گیا۔دریں اثناء آگ تاپنے کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والا 56 سالہ شخص دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق غریب آباد کا رہائشی 56 سالہ محمد نظر جو کہ سردی کے باعث آگ تاپ رہا تھا کہ اچانک کپڑوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا‘ورثاء نے ریسکیو 1122 کو اطلاع فراہم کر دی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد نظر جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔علاوہ ازیں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا‘ 38 زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کا رہائشی 50 سالہ اصغر علی جو کہ سڑک کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد اصغر جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 36 افراد جن میں ظاہر پیر کا 10 سالہ محمد اسد چک عباس کی 25 سالہ کلثوم بی بی راجن پور کا 30 سالہ محمد امین ابو ظہبی کالونی کا 23 سالہ سیف اللہ تھلی چوک کا 30 سالہ محمد بلال عزیز آباد کا 23 سالہ محمد رضوان اور ہسپتال روڑ کا رہائشی 26 سال عدنان وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پاؤں پھسل جانے کے باعث سر کے بل گر کر شدید زخمی ہونے والا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق کشمور کا رہائشی 50 سالہ دل مراد جو کہ واش روم جانے کے دوران پاؤں پھسل جانے کے دوران سر کے بل گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...