جام پورکوضلع کادرجہ دلانے کیلئے اہم تجاویز وزیراعظم کوپیش

  جام پورکوضلع کادرجہ دلانے کیلئے اہم تجاویز وزیراعظم کوپیش

  



جام پور(نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کامیاب پالیسوں کی بدولت ملک میں خوش حالی کا دور شروع ہو نے والا ہے۔ دوہزار بیس میں لوگوں کو میرٹ پر نوکریاں ملنے کے علاوہ بے اسراہ لوگوں کو گھر دیے جائیں گے۔ حکومت کو گرانے کے خواب دیکھنے والے پانچ سال تک انتظار کر یں۔ ایم کیو ایم سے جلد مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔ جام پور اور راجن پور کے لیے وزیر اعظم جلد دورہ کرکے بہت بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے دی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

میٹ پر وگرام میں سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں۔ سابق ناظم مرزا شفقت اللہ مغل کے ہمراہ جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کشمیر کا مسلہ بین الاقوامی طور پر اجاگر ہو ا ہے۔ ان شاء اللہ جلد کشمیریوں کی فتح ہو گی۔ مشرق وسطی میں پاکستان کی پالیسی واضع ہے۔ اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے۔ ثالثی کے لیے تیار ہیں وزیر اعظم کی ایڈ وائس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران۔ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے دورے کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جام پور کو سوئی گیس کی فراہمی اور ضلع کا درجہ دلانے کے لیے وزیر اعظم کو تجاویز پیش کر دی ہے۔ امید ہے کہ جلد وزیر اعظم راجن پور کے دورہ کے موقع پر بہت بڑے پپیکج کا علان کریں گے۔ راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود خان سے بات چیت کی جلد سروے شروع کر دیا جائے گا۔ مقامی اتحاد کے سوال پر کہا کہ لغاری اور دریشک اور مزاری اتحاد قائم ہے۔ ان شاء اللہ اس اتحاد کی بدولت مقامی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پیش

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...