پشاور،رپورٹر احمد الیاس قیمتی موبائل سے محروم
پشاور(سٹی رپورٹر)روزنامہ اوصاف پشاور کے رپورٹر احمد الیاس جیب کتروں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں نوتھیہ جاتے ہوئے جیب کترے نے ان کی جیب سے سیم سنگ گلیکسی موبائیل چوری کر لیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل صحافی اظہر علی کو بھی جیب کتروں نے موبائیل فون سے محروم کر دیا تھا۔ صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے چوری کے پے درپے واقعات پر صحافی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کی صحافیوں کی تحفظ کو یقینی بنا یا جائے اور شہر میں متحرک جیب کتروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔