جہانگیرہ،24 خواتین اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تبادلے

  جہانگیرہ،24 خواتین اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ضلع صوابی صوفیہ تبسم نے 24خواتین اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق ضلع میں طالبات اور ٹیچرزایک نسبت چالیس کے تحت بیلنس برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ ضلع صوابی صوفیہ تبسم نے 24خواتین اساتذہ کے میرٹ کی بنیاد پر مختلف سکولوں میں تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا، ضلع بھر میں ایسے سکول جہاں پر خواتین ٹیچرز کی ضرورت نہیں تھی اور وہ وہاں ٹیچرز کام کر رہی تھی اسے سرپلس کر کے انہیں قریبی ایسے سکولوں میں ایڈ جسٹ کیا گیا جہاں بچیوں کی تعداد زیادہ تھی مگر ٹیچرز کی تعداد کم تھی۔